29 نومبر، 2024، 1:58 PM

ایران کے ساتھ مثبت مذاکرات ہوئے ہیں، یورپی یونین

ایران کے ساتھ مثبت مذاکرات ہوئے ہیں، یورپی یونین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کہا ہے کہ یورپی یونین نے ایران کے ساتھ مذاکرات پر مثبت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں اچھی پیشرفت ہوئی ہے۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ انریکہ مورا نے ایکس پر ایک بیان میں کہا ہے کہ ایرانی وزارت خارجہ کے اعلی حکام مجید تخت روانچی اور کاظم غریب آبادی کے ساتھ گفتگو کے حوصلہ افزا نتائج برامد ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان ملاقاتوں کے دوران ایران اور روس کے درمیان تعاون، مشرق وسطی میں کشیدگی اور دیگر قانونی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یاد رہے کہ گذشتہ دنوں تین یورپی ممالک نے آئی اے ای اے بورڈ آف گورنرز میں ایران کے خلاف قرارداد منظور کروانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ عالمی ادارے کے اس اقدام کے بعد ایران نے شدید ردعمل کا اظہار کیا تھا۔

News ID 1928459

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha